PRESS RELEASE DATE 05.06.2023 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(311)
مورخہ 05/06/2023
بہاولپور(     )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے شراب اور منشیات برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عنائیتی  پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01 ملزم محمد دلاور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 40 لیٹر دیسی شراب و لہن معہ چالو بھٹی برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلپور اور چنی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان ابرار احمد اور شیر علی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 940 گرام چرس برآمد کر لی۔اس کے علاوہ تھانہ کوتوالی،سول لائنز اور عنائیتی پولیس نے 04 ملزمان محمد وسیم،زمرد حسین،راشد علی اور محمد اورنگزیب کو گرفتار کر کے قبضہ سے 04 عدد پسٹل 30 بور برآمدکر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(312)
05-06-2023 
بہاول پور(   )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ ماہ مئی 2023 میں کل 75063 ایمرجنسی کالز میں سے 46892 فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے، پولیس افسران 15کی کال پر فوری ریسپانس کریں،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر ریسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہوگی،ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7 ایکٹیو ہے۔ماہ مئی 2023 میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 75063 کالز موصول ہوئیں، جن میں 2865 کالز پر فوری امداد جبکہ 6314 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 46892 جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 132 کالز موصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15 پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

image