ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(313)
مورخہ 06.06.2023
بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کے پریکٹیکل پولیسنگ کے حوالے سے احکامات، سی آئی سٹاف اور تھانہ کینٹ کی مشترکہ کارروائی، چوری شدہ 10 موٹر سائیکل برآمد۔ موٹر سائیکل چور گینگ کے 02کارندے گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس کروایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس پریکٹیکل ورک پر زور دیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سی آئی سٹاف اور تھانہ کینٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے 02 کارندے محمد تیمور اور محمد شکیل گرفتار کرکے چوری شدہ 10 موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔ گرفتار ملزمان تھانہ کینٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*****************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(314)
مورخہ 06/06/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے پریکٹیکل پولیسنگ کے حوالے سے احکامات، تھانہ صدر حاصلپور کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ 29 بکرے/بکریاں برآمد، ملزمان گرفتار۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس پریکٹیکل ورک پر زور دیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ صدر حاصلپور پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔صدر حاصلپور پولیس نے مویشی چور گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں راشد،وقاص اور وقار شامل ہیں،ملزمان تحصیل عارف والا اور حاصلپور کے رہائشی ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 29 بکرے/بکریاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزمان تھانہ صدر حاصلپور کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے گا۔مویشی چوری روکنے کیلئے مزید بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پرصدر حاصلپور پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image