PRESS RELEASE DATE 07.06.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(316)
مورخہ 07/06/2023
بہاولپور( )تھانہ سول لائنز پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ مختلف مقدمات میں 02 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موبائل اور منشیات برآمد۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے منفی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائنز  پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران انٹیروگیشن گرفتار ملزم زمرد حسین عرف گوگا کے انکشاف پر1540گرام چرس برآمد کرلی جبکہ سول لائنز پولیس نے شہریوں کے قیمتی گیجٹس چرانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صبح کے وقت ہاسٹلز سے موبائل چوری کرنے والے ملزم امتیاز شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 12عدد قیمتی موبائل اور نقدی برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم کرنے والے افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور پولیس منفی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(317)
مورخہ 07/06/2023
آرپی او رائے بابر سعید نے 90اسسٹنٹ سب انسپکٹر کوسب انسپکٹراور199ہیڈ کانسٹیبل کواسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے عہدہ پر ترقی دے دی۔نوٹیفیکشن جاری۔آرپی او آفس بہاولپور میں انسپکٹرز،سب انسپکٹرز او ر اسسٹنٹ سب  انسپکٹر کو ترقی کے بیج لگانے کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔
بہاولپور( ) آر پی او بہاولپوررائے بابر سعید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں محکمانہ پروموشن بورڈکا اجلاس منعقد ہو ا جس میں ترقی کے معیار پر پورا اترنے والے پولیس آفیسرز کی سینیارٹی،قابلیت اورکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دے دی گئی۔تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفس میں آرپی او رائے بابر سعید کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پروموشن بورڈممبران میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس،ڈی پی او بہاولنگر سید علی رضا  اور ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل شامل تھے۔ سنیارٹی اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریجن بھر سے 90اسسٹنٹ سب انسپکٹر کوسب انسپکٹراور199ہیڈ کانسٹیبل کواسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ریجن بہاولپور کے 57سب انسپکٹر ز کو انسپکٹر کے عہدہ پرترقی دے دی۔آرپی او آفس بہاولپور میں انسپکٹرز،سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ترقی کے بیج لگانے کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید,ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت نے ضلع بہاولپور کے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے محمد منیر،عابد حمید،محمد فیصل امین،رئیس رحمان،شہزاد سرور،محمد سہیل عامر،خرم زکاء راجا،فرحان حسین، غلام،مصطفی بلوچ،محمد غلام عباس،محسن سردار،نصرت محمود،سجاد احمد،محمد ریاض،محمد عاصم ایوب،ندیم عمران،عمرحیات،اکرم ذکی کو ترقی کے بیج لگائے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدہ میں ترقی پانے والے اعجازاحمد،نعیم اختر،فہیم عباس،تنویر اختر،عمران کریم گیلانی،خواجہ جاوید،سراج تبسم اور ایاز محمودکوترقی کے بیج لگائے۔ ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے محمد طاہر بھٹی،ملک یاسرمحمود،راؤ وسیم،محمد رمضان،محمدارشد،اللہ دتہ،محمد اسماعیل،شاہدچنڑ،اصغر عباسی،محمد خالدکو ترقی کے بیج لگائے۔آر پی او نے ترقی پانے والوں کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

image