PRESS RELEASE DATE 08.06.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(319)
08.06.23
بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس کی موثر حکمت عملی، پولیس کی ماہ مئی 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ 432 مجرمان اشتہاری و 67 عدالتی مفروران سمیت 557 ملزمان گرفتار، جن سے 83 لاکھ 97ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی،ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی جرائم کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کے اثرات عیاں ہیں۔ بہاول پور پولیس نے ماہ مئی 2023  میں 1665 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے، جن میں سے 24 مقدمات جھوٹے ہونے کی بنا پر خارج ہوچکے ہیں، پولیس نے 557 ملزمان گرفتار کیے ،جن سے نئے اور پرانے مقدمات ٹریس آئوٹ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ 83 لاکھ 97ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 55 مقدمات درج اور 55 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04 عدد رائفل، 03 رپیٹر، 01 بندوق،53 پسٹل، 03 ریوالور اور 218 روند برآمد ہوئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بہاول پور پولیس نے 97 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 97 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 41 کلو 520 گرام چرس، 2300 لیٹر شراب، 310 لیٹر لہن اور 05 چالو بھٹیاں  قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05 کلو 840 گرام ہیروئن جبکہ 86 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھجوایا۔قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 مقدمات درج کرکے 45 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عارضی رہائش کے 05، بجلی چوری کے 66 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ماہ مئی 2023 کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون /اطلاع دینے پر مزید جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولپور کو پرامن ضلع بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ 
ترجمان بہاولپورپولیس