ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(320)
09-06-2023
بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ مئی 2023 میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 56 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ مئی 2023 میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 56 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔پنجاب پولیس کے E۔گیجٹ ایپ کا استعمال مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند ہو رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(321)
09-06-2023
بہاول پور( )جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image