PRESS RELEASE DATE 10.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

   ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(322)
10-06-2023
بہاولپور(       )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، ماہ مئی 2023 میں بہاولپور پولیس کی جانب سے 20406 مشکوک افراد کی چیکنگ۔ 7222 مشکوک وہیکلز کی چیکنگ کے دوران 22 مطلوب وہیکلز ضبط۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی جاری یے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ مئی 2023 میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے، دوران چیکنگ 20406 مشکوک لوگوں کو جبکہ 7222 مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 22 مطلوب گاڑیوں کا سراغ لگا کر انکو ضبط کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب پولیس میں ایک نئی جدت آئی ہے جس سے موجودہ دور میں اس کا فائدہ بلواسطہ یا بلا واسطہ شہریوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(323)
10-06-2023
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی طرف سے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ ڈی پی او نے ماہ مئی 2023 میں 565 سے زائد شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔ جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اور پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او نے ماہ مئی 2023میں 565 سے زائد شہریوں کو تفصیلی طور پر خود سن کر مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ جن میں سے تمام درخواستوں پر عملدرآمد ہوکر ان پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انچارج اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل کو 41 درخواستیں برائے انکوائری و ضروری کارروائی مارک کیں جن میں سے 20 سے زائد درخواستوں پر فیملی معاملات میں صلح کروا کر خاندانوں کی آپس کی رنجش کو ختم کیا گیا۔ جن میں قابل ذکر اقلیتی برادری کے گھریلو تنازعات کو بھی احسن طریقے سے نمٹایا گیا۔ جبکہ متعدد درخواستوں پر مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی طرف سے آنے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جارہی ہے جس کا روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ لیا جاتا ہے۔ جبکہ پولیس سے متعلقہ شکایات موصول ہونے پر شفاف انکوائری کے بعد قصوروار افسران و اہلکاروں کا سخت احتساب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کو مزید فعال کیا جا کر احتسابی عمل کو تیز کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر ہی قانونی طور پر حل ہوں تاکہ انہیں گھر کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جائے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

************************

image