PRESS RELEASE DATE 11.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(324)
11-06-2023
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پردیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ ساتھ مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس۔
بہاول پور(       )تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ، چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(325)
مورخہ 11/06/2023
 بہاولپور()تھانہ سٹی حاصلپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے نقدی کیش اور اسلحہ برآمد۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے منفی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی حاصلپور  پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان سکندر عاشی اور محمد اعجاز کو گرفتار کر کے قبضہ سے 400,000 روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم کرنے والے افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور پولیس منفی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

image