PRESS RELEASE DATE 12.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(326)

مورخہ 12.06.2023

بہاولپور( )تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈان، قماربازی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے 10 ملزمان کو دا پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان پابند سلاسل۔ ایسے معاشرتی جرائم ہی دراصل دیگر جرائم کا سبب بنتے ہیں۔ جس سے معاشرہ بدامنی کا شکار رہتا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس کی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی ،تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 10 ملزمان کو تاش کے پتے اور دا پر لگی رقم سمیت گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا ہماری اولیں ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاشرتی جرائم ہی دراصل دیگر جرائم کا سبب بنتے ہیں جس سے معاشرہ بدامنی کا شکار رہتا ہے۔ نوجوان اپنی جمع پونجی جوے میں ہارنے کے بعد ناجائز طریقے سے رقم حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جہاں سے دیگر جرائم جنم لیتے ہیں۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************+

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(327)

مورخہ 12.06.23

بہاولپور(         )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 09ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز،شراب اور منشیات برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ دھوڑ کوٹ ، تھانہ صدر یزمان ، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ملزمان محمد اصغر ، محمد عمران ، اعجاز رشید اور محمد فاروق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4عدد پسٹل 30بور جبکہ تھانہ صدر یزمان پولیس نے ملزم محمد شوکت کو کاربین 12بور سمیت گرفتار کرلیا۔تھانہ صدر بہاول پور ، تھانہ اوچشریف ، تھانہ صدر یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نادر حسین ، عابد حسین اور غلام شبیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 120لیٹر دیسی شراب، 10لیٹر لہن اور 01چالو بھٹی برآمد کرلی جبکہ تھانہ قائم پور پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 540گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 
image