PRESS RELEASE DATE 14.06.2023 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(329)

مورخہ 14.06.23

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 12ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات ، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد جبکہ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے قحبہ خانے سے بھی 05ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس  

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے قحبہ خانے سے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سول لائینز، تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان بہادر ، محمد ساجد عرف کھڑکنا، ارشد بشیر عرف للی اور محمد اقبال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3760گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب محمد عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 60لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر بہاول پور ،تھانہ عباس نگر، تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ مسافر خانہ اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے ملزمان محمد ساجد حسین، محمد شاکر، محمد نادر، محمد الیاس، محمد اجمل عرف اجو، علی رضا اور محمد زاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30بور اور 01عدد کاربین برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

 
image