ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(330)
مورخہ 15.06.23
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 06ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز ،شراب اور چالو بھٹی برآمد ۔جرائم پیشہ افرادکو ٹریس کرکے گرفتاریوں کا عمل جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ کینٹ ، تھانہ بغداد الجدید ، تھانہ چنی گوٹھ، تھانہ ڈیراوراور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے ملزمان احمد خان ، عثمان علی، محمد ناصر ، محمد بوٹااور مختیار احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110لیٹر دیسی شراب معہ چالوبھٹی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image