ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(331)
16.06.23
بہاول پور( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ڈسڑکٹ پولیس لائن ریکریشن ہال میں تفتیشی افسران کیلئے ہفتہ وار کپیسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں افسران نے نئے ترقی پانے والے تفتیشی افسران کو تفتیش سے متعلقہ قوانین، انوسٹی گیشن تیکنیکس ، کرائم سین مینجمنٹ اور اخلاقیات و اقدار پر لیکچر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنچاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی لیگل عبدالرئوف جاوید کی زیرنگرانی ڈسڑکٹ پولیس لائن ریکریشن ہال میں نئے ترقی پانے والے افسران کیلئے ایک روزہ کپیسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس میںرائو کنور محمد قاسم( ریٹائرڈ) ایس پی لیگل بہاولپور ،سید محمد عمران، ملک علیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرز بہاولپور، ثناء اللہ اے ایس آئی انچارج سی ڈی آر ، محمد ابراہیم اے ایس آئی انچارج سی آر او نے تفتیشی افسران کو تفتیش سے متعلقہ قوانین، انوسٹی گیشن تیکنیکس ، کرائم سین مینجمنٹ اور اخلاقیات و اقدارپر لیکچر دیا۔ لیکچر دینے والے افسران نے تفتیشی افسران کو کپیسٹی بلڈنگ کورس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سنگین اور دیگر مقدمات درج ہونے کے بعد روایتی اور جدید طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرتی ہے،پولیس مثل مقدمہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو سزاد لوانے میں اپنی تمام تروسائل اور توانائیاں صرف کرتی ہے، پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ کا ملزمان کو سزا دلوانے میں نہایت اہم رول ہے، پولیس اور پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ نے ملکر جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ ملزمان کو مقدمات میں کم سزا یا بری ہونے سے ان کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ دوبارہ کرائم کرتے ہیں، ان کو زیادہ سے زیادہ سزا دلوانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو اور دوسرے ان سے سبق حاصل کریں۔ مزید تفتیشی افسران کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کے معیار کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، تفتیش کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جیساکہ آ پ لوگ دن رات جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کام کرتے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کو ممکن بناتے ہیں پھر مرحلہ آتا ہے ان ملزمان کے خلاف پیروی مقدمات اور عدالتوں سے ان کی سزایابی کا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب تفتیش کے ساتھ مثل کو یکسو اس طور کیا جائے کہ اس میں کوئی سقم نہ ہو، مثل میں کڑی سے کڑی ملی ہونا ضروری ہے تاکہ مجرم سزا یابی سے نہ بچ سکیں۔ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو ذہن نشین اور ان پر عمل کریں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(332)
16-06-2023
بہاول پور( )جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image