ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(333)
مورخہ 17.06.23
بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری۔ تھانہ کوتوالی پولیس کی مختلف مقدمات میں بھاری ریکوری، چوری شدہ 08عدد موٹر سائیکل و 04عدد انڈرائڈ موبائل فون برآمد۔ ملزمان گرفتار، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ کوتوالی پولیس نے گزشتہ دنوں میں شب و روز کی محنت، جدید ٹیکنالوجی و پریکٹیکل پولیسنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا، جن سے لاکھوں روپے مالیت کے 8عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئے، جو بہاولپور پولیس کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز اور یسین شامل ہیں ۔ ملزمان سے ماسٹر کیی اور مختلف نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں۔اسی طرح موٹر سائیکل چور گینگ کے گرفتار ملزم امتیازکے انکشاف پر دوران انٹیروگیشن تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے 04عدد موبائل فون برآمد کرلئے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس بھر پور کوشش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن کی فضا برقرار رہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رہے۔ مستقبل میں ایسی مزید کارروائیاں کی جاکر جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ کوتوالی پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************************
image