PRESS RELEASE DATE 19.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(336) 

19.06.23

بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی موثر حکمت عملی، پولیس کی گزشتہ ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ 60مجرمان اشتہاری و 16عدالتی مفروران سمیت 76ملزمان گرفتار، 40لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔ شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی جرائم کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کے نتائج عیاں ہیں۔ بہاول پور پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات فروشوں ، شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد کیا۔بہاول پور پولیس نے 24مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 24ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18کلو 590گرام چرس، 620لیٹر شراب چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لیں۔ بہاول پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02کلو 400گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کو جیل بھجوایا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 18مقدمات درج اور 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18پسٹل برآمد کر لئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے گزشتہ ایک ہفتے کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/اطلاع دینے پر مزید جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولپور کو پرامن ضلع بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ترجمان بہاولپورپولیس

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(337)

19-06-2023

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کر دیے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد اور 58ہزار زائد وہیکلز کو چیک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب جدید ٹیکنالوجی کو ذیر استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے احکامات جاری کیے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع بھر کے تمام فیلڈ افسران کو جدید پولیس ایپس اور سینٹرالائیزڈ سسٹم کے ذریعے ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 

E.police post, crime prevention app, CRO system, CRI system, hotel eye, E gadget, travel eye

سافٹ ویئرز کو استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروران، مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، کسی صورت یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افسران ان ایپس کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ کچھ عرصے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دو لاکھ پچاس ہزار سے افراد اور 58 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا۔ جن میں سے 145 مطلوب وہیکلز کو ضبط کرنے کے ساتھ 116 اشتہاری مجرمان کو قانونی گرفت میں لیا۔ مستقبل میں بھی اسی طرز پر مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

ترجمان بہاول پور پولیس

 

 

 

 
image