ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(338)
مورخہ 20.06.23
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈان ،گزشتہ دو دنوں میں مختلف مقدمات میں19ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات ، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ، تھانہ سول لائینز، تھانہ چنی گوٹھ، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمد امجد، اقبال ، حسنین حیدر، اللہ دتہ ، محمد عمران ، معین الدین اور خادم حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 06 کلو 830 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ سمہ سٹہ،تھانہ چنی گوٹھ، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب ملزمان محمد وسیم، محمد سجاد، محمد تاج محمد شعیب ، محمد عمران ، عبدالغفار اور اللہ ڈیوایا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 275 لیٹر دیسی شراب ،60 لیٹر لہن اور 01 عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ مسافر خانہ اور تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے ملزمان محمد دانش، محمد شہزاد، محمد عقیل ، محمد شعیب اور شوکت علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(339)
20.06.23
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور قانونی کارروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جائے گی، وہی آفیسر اپنی تعیناتی برقرار رکھ پائے گا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی، ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ وہی آفیسر تھانے میں تعینات رہنے کا اہل ہوگا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔
ترجمان بہاول پور پولیس
**********************
image