PRESS RELEASE DATE 21.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(339) 
                                                                                                       مورخہ 21.06.23
بہاولپور(     ) ڈی پی او سید محمد عباس کا پولیس تحفظ مرکز کی زیر تعمیر بلڈنگ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس کا وزٹ ۔تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور جلد کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات کے افراد کی قانونی، سماجی و معاشرتی مدد کی جاسکے۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھا جا سکے۔ڈی پی او
 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف  پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کے خصوصی احکامات پر عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بہاولپور میں تحفظ سنٹر کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے پولیس خدمت مرکز بہاولپور میں تحفظ سنٹر کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور مناسب احکامات جاری کئے انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ سنٹر کے قیام کا مقصد ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، بے گھر و بے سہارا بچوں ، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی ، تحفظ اور مشکلات کے ازالہ کرنا ہے۔ ڈی پی او نے ٹریفک آفس بہاول پور کے وزٹ کے دوران ریکارڈ چیک کیا، ٹریفک آفس میں بند کی گئی گاڑیوں کو چیک کیا ، دفتر کی صفائی کے متعلق مناسب احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔  
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
 
 
 
  ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(341)
مورخہ 21.06.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی، تاجر کی چوری شدہ 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ایک ہفتے کے قلیل وقت میں برآمد۔ ملزم گرفتار۔ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پریکٹیکل پولیسنگ کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کا عزم کیا۔ اسی سلسلے میں پولیس کو 6/7جون کی درمیانی رات کو اطلاع ملی کہ غلہ مارکیٹ سے ایک تاجر کی دوکان سے چوری ہوگئی ہے۔ اور دوران واردات دوکان سے لاکھوں روپے کی بھاری رقم چوری ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سول لائنز پولیس نے موقع وزٹ کیا اور مقدمہ نمبر 617/23بجرم 457/380ت پ فوری طور پر درج کیا۔ جس کے فوری بعد ڈی پی او سید محمد عباس نے ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ تھانہ سول لائنز پولیس کی اسپیشل ٹیم نے سی آر او ڈیٹا، جیو فینسنگ، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو ٹریس کیا اور ایک ہفتے کی قلیل مدت میں ملزم کو گرفتار کر لیا اور 50لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم غلام مصطفی جو کہ قائد اعظم کالونی کا رہائشی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ شاندار کارکردگی پر تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ بہاولپور پولیس ہر صورت اپنے شہریوں اور تاجر برادری کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے جس کو نبھانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین اور شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او سول لائنز اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ جس پر انہوں نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان کیا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image