PRESS RELEASE DATE 22.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(341)

مورخہ 22.06.23

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں09ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔ایسے گھنائونے کاروبارکے مرتکب افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ۔ ڈی پی او سید محمد عباس  

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ ڈیراور،تھانہ مسافر خانہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب ملزمان فاروق ایوب عرف مٹھو مسیح، جاسو رام، حضور بخش،شاہ زیب، محمد رفیق اور جام شاکر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 233لیٹر دیسی شراب اور 01 عدد چالوبھٹی برآمد کرلی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ تھانہ کینٹ ، تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے ملزمان محمد شاہد، ربنواز پنوار اور اسلام علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01کلو 860گرام چرس برآمدکر لی۔اسی طرح تھانہ مسافر خانہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم عمران اکبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(342)

مورخہ 21.06.23

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ ڈیراور پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی،بقر عید کے موقع پر فروخت کرنے کی غرض سے لائی جانے والی ولائتی شراب برآمد ملزم پابند سلال، عید الضحی کے موقع پر معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ ڈیراور پولیس نے مخصوص انفارمیشن پر چک نمبر 75ڈی این بی کے رہائشی بدنام زمانہ شراب فروش لالہ رام کو ریڈ کرکے گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزم لالہ رام کے قبضہ سے مختلف قسم کی 37بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئیں۔ تھانہ ڈیراور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش اس معاشرے کے دشمن ہیں۔ ان کا محاسبہ جاری رکھا جائے گا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

image