PRESS RELEASE DATE 24.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(345)

مورخہ 24.06.23

بہاولپور( )ڈی پی او آفس بہاولپور میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے 15 افسران کو بیج لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اگلے رینک میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو  رینکس لگائے ،مستقبل میں مزید جانفشانی سے افسران کو فرائض سرانجام دینے کی ہدایات

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں 15اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی پی او آفس بہاولپور میں ترقی پانے افسران کو ترقی کے بیج لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاولپور سید اظہر گیلانی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے غازی منظور احمد ضیا، علی اکبر، محمد بوٹا، محمد اکرم، مختیار حسین، محمد آصف، محمد اکرم، خادم حسین، محمد نواز، رفاقت علی، شکور احمد ، محمد عاشق، عاصم رزاق اور خضر بلال کو ترقی کے بیج لگائے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک رینک سے اگلے رینک میں ترقی پانے پر پولیس افسران میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے، ترقی پانا ہر ایماندار اور اہل افسر کا حق ہے۔ انہوں نے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کو مبارک باد پیش کی اور مزید نیک نیتی اور جانفشانی سے عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(346)

مورخہ 24.06.23

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 03 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔تعلیمی اداروں میں ایسے گھنائونے کاروبار کے مرتکب افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس  

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی مسما ماہ نور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1640گرام چرس اور 20گرام آئس برآمد کرلی اسی طرح منشیات فروشی کے مرتکب ملزم محمد اسلم کو تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ نے حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 1820گرام چرس برآمد کرلی ، جبکہ تھانہ اوچشریف پولیس نے ملزم راحت علی کو 13کلو گرام بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو خصوصا تعلیمی اداروں کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

  

image