PRESS RELEASE DATE 26.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(349)

مورخہ 26.06.23

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 11 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز، شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ ایسے گھنانے کاروبار کے مرتکب افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس  

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، تھانہ سول لائینز ، تھانہ عباس نگر، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ملزمان ملازم حسین عرف ناجی ، سجاد حسین عرف حاجی، محمد ارشد عرف بابر عرف لالہ ، محمد جہانگر، محمد اسماعیل اور محمد زاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔شراب فروشوں کے خلاف جاری مہم میں تھانہ دھوڑ کوٹ ، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے ملزمان قاری بلال ، محمد شفقت بلوچ، محمد رمضان اور محمد نواز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 140لیٹر دیسی شراب ، 15 لیٹر لہن اور 02عدد چالو بھٹیاں برآمد کیں، جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے ملزم رستم کو 11 کلو 500گرام بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(350)

مورخہ 26.06.23

بہاولپور(        )انسانی اسمگلنگ اور سوداگری ایک سنگین جرم!آئیں ہم سب مل کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاولپور کی زیر قیادت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور میں انسانی اسمگلنگ اور سوداگری کی روک تھام کے لئے سیمنیار کا انعقاد۔

تفصیلات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں انسانی اسمگلنگ اور سوداگری کی روک تھام بارے ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاول پور سید اظہر گیلانی کی زیر قیادت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا انعقاد

sustainable social development organization

کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔انسانی اسمگلنگ اور سوداگری کے خطرات بارے آگاہی مہمات شروع کرکے عوام الناس میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈی ایس پی سید اظہر گیلانی نے شرکا سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے نوسربازوں اور غیر قانونی انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جس سے وہ اپنی جان دائو پر لگا کر خطرات کو مول لیتے ہیں۔ یہ جرم بھی ہے اور اس کا شکار ہونے والے افراد اپنی جان بھی گنوا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ قانونی و اخلاقی جرم ہے ل۔ ٹیکنکل ایجوکیشن کے فروغ سے نوجوان نسل کو ان خطرات سے بچایا جاسکتا ہے ۔ سیمنیار میں پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور محمد اکرم فانی ، قانونی رہنما محترمہ زاہدہ سراج اور پروگرامنگ کوارڈینٹر تنظیم ایس ایس ڈی او ایمن شاہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

  

 
image