PRESS RELEASE DATE 27.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(351)

27.06.23

بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر عید الضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان جاری۔ اجتماعات سمیت تفریحی مقامات پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پرامن بہاولپور ویژن کے تحت تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عید الضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جامع سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا۔عید الضحیٰ کے موقع پر ضلع بہاولپور میں کل 414عید نماز کے اجتماعات ہوں گے،جن میں کیٹگری Aکے 21، کیٹگری Bکے 60اور کیٹگری Cکے 333اجتماعات شامل۔ 1100سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،جن میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، دیگر افسران اور جوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ایگل اسکواڈ گرد و نواح میں گشت پر موجود رہیں گے۔ چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا جائے گا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو وقفہ وقفہ سے چیک کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو بریف کریں گے ۔تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر بھی سیکیورٹی کے سخت کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن کے ساتھ ساتھ شرکا  کی جامعہ تلاشی بھی کی جائے گی۔ ارد گرد ماحول اور مشکوک افراد کی نگرانی پر بھی اہلکار مامور ہوں گے ۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن بہاولپور کے ویژن کے تحت سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(352)

مورخہ 27.06.23

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ سول لائنز پولیس، چوکی لاری اڈہ کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی گھریلو سامان برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے بارے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے احکامات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائنز نے کامیاب کارروائی کی، تھانہ سول لائنز کی چوکی لاری اڈہ کی اسپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے گھریلو سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں محمد اقبال اور محمد آصف شامل ہیں جو کہ احمد پور شرقیہ اور ٹبہ بدر شیر کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی گھریلو سامان برآمد کر لیا۔ برآمدہ سامان میں الیکٹرک اوون، لیپ ٹاپس، ایل سی ڈیز، زیورات، الیکٹرونکس کا سامان، کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرت ہوئے کہا کہ شہریوں کا ریلیف اسی صورت دیا جا سکتا ہے کہ ان کا چورہ و لٹا ہوا مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے اور ایسے جرائم پیشہ افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ دوبارہ ایسے افراد جرم کرنے کی جرات نہ کریں۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سول لائنز پولیس اور چوکی لاری اڈہ کی ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

image