PRESS RELEASE DATE 28.06.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

سٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(353)
مورخہ 28.06.23
ڈی پی او سید محمد عباس کے عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف فراہم کے احکامات، تھانہ سول لائنز پولیس کی کامیاب کارروائی، مختلف مقدمات میں 4ملین روپے سے زائد کی ریکوری, ملزمان گرفتار، تفتیش جاری
 تفصیل (    ) کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس کی طرف سے مختلف مقدمات میں ریکوری کیلئے ٹاسکنگ تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی تھانہ سول لائنز پولیس کی اسپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان سے 4 ملین سے زائد کا مال مسروقہ جس میں ایک عدد چوری شدہ کار، 7 عدد موٹر سائیکل اور 1 چنگ چی رکشہ برآمد ، ملزمان تھانہ سول لائنز کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے چوری شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیاگرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پرکہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ہر صورت مالکان کو واپس کروایا جائے گا۔ملوث ملزمان کو بہترین تفتیش کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا   ڈی پی او نے تھانہ سول لائنز پولیس کو بہترین پرفارمینس پر شاباش دی

رجمان پولیس بہاولپور

******************

 

 
 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(354)
مورخہ 28.06.23
ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے ایس ڈی پی او آفس احمد پور شرقیہ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا، عوام الناس کی خدمت کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے احمد پور شرقیہ میں ڈی ایس پی آفس کی نئی تعمیر ہونی والی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ نئے تعمیر شدہ آفس کو تمام شہریوں کی خدمت کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز موجود تھے۔  پولیس افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران، وکلا حضرات، میڈیا و دیگر طبقہ فکر کے افراد موجود تھے ڈی پی او نے فردا فردا تمام شرکا سے ملاقات بھی کی اور احمد پور شرقیہ کے پولیس سے متعلقہ مسائل بھی سنے۔ آخر میں دعائے خیر بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ یہ آفس احمد پور شرقیہ کی عوام کا آفس ہے۔ عوام کیلئے سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 

image