PRESS RELEASE DATE 02.07.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(355)
02-07-2023
بہاولپور () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے عید الاضحی کے دوران سیکیورٹی معاملات کو خود چیک کیا، بہترین سیکیورٹی انتظامات پر تمام پولیس افسران کو شاباش دی،عید سے قبل پولیس کا جنرل ہولڈ اپ و سنیپ چیکنگ،متعدد منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ کے ملزمان بھی گرفتار۔ ان ایام میں پراپرٹی کرائمز کی شرح بہت کم رہی۔ عوام کی حفاظت کیلئے اسپیشل پٹرولنگ پلان اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور شاہراہوں پر آمدورفت کے حوالے سے پولیس ڈیوٹی الرٹ، محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے پر بھی پولیس افسران کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی عیدالاضحی بارے سیکیورٹی ہدایات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے عیدالاضحی کے ایام میں سیکیورٹی معاملات کی خود نگرانی اور عیدالاضحی کے حوالے سے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی کو چیک کیا، بہاول پور میں عید کے حوالے سے عید گاہوں، مساجد امام بارگاہوں سمیت 415 مقامات پر ہزاروں فرزندان اسلام نے عید کی نماز ادا کی،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے صبح سویرے تمام انتظامات مکمل کیے،ڈی پی او نے شہر بھر میں مختلف مقاما ت پر عید نماز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، الرٹ اوربہترین انتظامات پر تمام پولیس افسران کو شاباش دی،اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی عید کے پہلے دن کی طرح بہترین سیکیورٹی انتظامات کی طرز پر تفریحی مقامات اور شاہراہوں پر عوام کی آمد ورفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیشل پٹرولنگ پلان تشکیل دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کو خصوصی طور پر پٹرولنگ کرنے اور مشکوک افراد کی سنیپ چیکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر باہمی تصادم اور لڑائی جھگڑوں کا اندیشہ زیادہ ہونے کی وجہ سے پکار 15کی کال پر فوری ریسپانس کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ جس پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیمز کے ہمراہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اس موقع پر پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پہلے دن پولیس نے ذمہ داری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دئیے جو قابلِ تحسین ہے۔ بہتر پیٹرولنگ اور اپنی واضح موجودگی سے کرائم اور کسی بھی نا خوشگوار واقع کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔عوام کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کیلئے تشکیل دئیے گئے اسپیشل پٹرولنگ پلان اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی اور شاہراہوں پر آمدورفت کے حوالے سے پولیس ڈیوٹی الرٹ،محنت لگن کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے پر بھی پولیس افسران کی کارکردگی لائق تحسین اورقابل تعریف ہے۔ اس شہر کے امن و امان اور اس جرائم کے خاتمے کی ذمہ داری اللہ نے ہمیں سونپی ہے اور انشاء اللہ ہم سب مل کر اسے آئندہ بھی ایمانداری، محنت اور لگن سے نبھائیں گے۔جبکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر بہاول پورپولیس نے جنرل ہولڈ اپ وسنیپ چیکنگ کی،جس یں متعدد منشیات فروش اور غیرقانونی اسلحہ کے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایااوربھاری تعدادمیں منشیات ولائتی شراب کی چھوٹی بڑی بوتلیں ، شراب40لیٹر، چرس 1200گرا م اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلیے، عید الاضحی کے ایام کے دوران پراپرٹی کے کرائم کی شرح بہت کم رہی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(356)
02-07-2023
بہاول پور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ، چھتوں پر بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہیں
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

image