ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(357)
مورخہ 03.07.2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون، پولیس نے 05جواریوں کو تاش و دا پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ دیگر کارروائیوں میں شراب و ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ ایسے معاشرتی جرائم ہی دراصل دیگر جرائم کا سبب بنتے ہیں۔ جس سے معاشرہ بدامنی کا شکار رہتا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ مسافر خانہ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی ،تھانہ مسافرخانہ کی چوکی نور پور نورنگا پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 05ملزمان عبدالرزاق، محمد فہد، محمد سعد، ممتاز اور محمد اکرم کو تاش کے پتے اور دا پر لگی رقم سمیت گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا۔شراب فروش و اسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر یزمان پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب محمد عارف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب ، 50لیٹر لہن اور 01عدد چالو بھٹی جبکہ شان علی کو پسٹل 30بور سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاشرتی جرائم ہی دراصل دیگر جرائم کا سبب بنتے ہیں جس سے معاشرہ بدامنی کا شکار رہتا ہے۔ نوجوان اپنی جمع پونجی جوے میں ہارنے کے بعد ناجائز طریقے سے رقم حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جہاں سے دیگر جرائم جنم لیتے ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(358)
03.07.2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات، تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے اور زیر تکمیل مقدمات کو یکسو کرنے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات جاری کیں۔نیز تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے اور زیر تکمیل مقدمات کو یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔3 مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(359)
مورخہ 03.07.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ عباس نگر پولیس کی کامیاب کارروائی،رات کی تاریکی میں نقب لگا کر وارداتیں کرنے والے ممتاز عرف ممتازی داد پوترا گینگ کے دو ارکان گرفتار،۔ملزمان کے قبضہ سے تقریبا آٹھ (08) لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان برآمد۔معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگر پولیس نے مخصوص انفارمیشن پر ریڈ کرکے ممتاز عرف ممتازی داد پوترا گینگ کے دو افراد وسیم اور محبوب کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تقریبا آٹھ (08) لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان برآمد۔ برآمدہ سامان میں ہنڈا 125 موٹر سائیکل ماڈل 2022، سولر پلیٹس، پینٹ کی بالٹیاں، ٹیوب ویل کی پلی اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ ملزمان رات کی تاریکی میں نقب لگا کر وارداتیں کرتے تھے۔ گینگ کے سربراہ ممتاز عرف ممتازی داد پوترا اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے۔ جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
پریس ریلیز(359)
مورخہ 03.07.23
image