ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(365)
مورخہ 06.07.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ صدر یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 04عدد چوری شدہ موٹر سائیکل لال واٹر پمپ و نقدی برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر یزمان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04ملزمان طارق ، راشد، عمر اور اورنگزیب کو گرفتار کرلیا، جن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 04 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل لال واٹر پمپ اور نقد رقم مبلغ 95000/-روپے برآمد کرلئے۔ پولیس نے مختلف مقدمات میں ریکور شدہ موٹر سائیکل و دیگر مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(366)
مورخہ 06.07.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس نے محرم الحرام سے قبل بہاولپور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے اور تمام قومی و صوبائی شاہراہوں سمیت ضلع بھر کی تمام سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے موثر پولیس پٹرولنگ کے احکامات جاری کر دئیے، ہر قسم کی مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو وارداتوں سے محفوظ رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر آف جنوبی پنجاب کی پالیسی 'جرائم سے پاک معاشرہ' اس ضمن میں جاری ہدایات کی روشنی اور 24/7پولیسنگ کا تسلسل میں ڈی پی او سید محمد عباس نے محرم الحرام سے قبل ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی اس بات پر منحصر ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستے ، مارکیٹس، رہائشی علاقے اور عام سڑکیں کس قدر محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ ''پر امن بہاولپور'' کی منزل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور شاہراہوں کو ہر حوالے سے محفوظ بنایا جائے۔ اس ضمن میں سڑکوں پر پولیس کی پٹرولنگ ناگزیر ہے جسے ضلع بھر میں لازمی قرار دے دیا گیا ہے، پٹرولنگ کو میں خود مانیٹر کروں گا، پٹرولنگ کرنے والے افسران کی پوزیشن پوچھوں گا اسے کائونٹر چیک کرایا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ ہم موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے قومی شاہراہ سمیت ضلع کی تمام بڑی اور ضمنی سڑکوں کو سنگین واردارتوں سے محفوظ بنائیں گے اور ان پر ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ محفوظ شاہرات ''محفوظ بہاولپور'' کی ابتدا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************
image