ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(370)
مورخہ 08.07.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون، چنی گوٹھ پولیس نے 07جواریوں کو تاش و دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ایسے معاشرتی جرائم ہی دراصل دیگر جرائم کا سبب بنتے ہیں۔ جس سے معاشرہ بدامنی کا شکار رہتا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی،جوا کھیلتے ہوئے 07ملزمان جام حضور بخش ، جام محمد اقبال، خالد محمود، محمد کامران، جمن، محمد منور اور محمد اسلم کو تاش کے پتے اور دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاشرتی جرائم ہی دراصل دیگر جرائم کا سبب بنتے ہیں جس سے معاشرہ بدامنی کا شکار رہتا ہے۔ نوجوان اپنی جمع پونجی جوئے میں ہارنے کے بعد ناجائز طریقے سے رقم حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جہاں سے دیگر جرائم جنم لیتے ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(371)
مورخہ 08.07.2023
بہاولپو( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں05 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ ایسے گھنائونے کاروبار کے مرتکب افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 02 ملزمان محمد امجد اور اللہ رکھا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 120گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ تھانہ خیر پور پولیس نے 01ملزم شاہ محمد کو 01عدد چالو بھٹی اور 130لیٹر دیسی شراب سمیت بند حوالات کیا۔ اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 02 ملزمان ناصر حسین اور محمد آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image