ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(377)
مورخہ 11.07.2023
بہاولپو( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ عباسنگر پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 01ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقد رقم ،02عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عباس نگر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 01ملزم محمد سردار کو گرفتار کرلیا، جس سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو لاکھ روپے کی خطیر رقم ، 01عدد موٹر سائیکل سی ڈی 70،01عدد موٹر سائیکل 125اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ پولیس نے ریکور شدہ رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(378)
مورخہ 11/07/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث سجاد کھاکھی گینگ کے 02ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم و اسلحہ ناجائز برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر متعدد وارداتوں میں ملوث سجاد کھاکی گینگ کے 02ملزمان ارشد اور ملازم حسین کو گرفتار کرلیا، جن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ پولیس نے ریکور شدہ رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image