ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(379)
مورخہ 12/07/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ صدر یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی ہیروئین و آئس برآمد۔تعلیمی اداروں جیسی مقدس جگہ پر ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر یزمان پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر تعلیمی اداروں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والی بدنام زمانہ منشیات فروش فرح نورین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 02کلو 200گرام ہیروئن اور 110گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمہ کا تعلق بدنام زمانہ منشیا ت فروش گروپ سے ہے جن کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں اور جیل بھجواے جا چکے ہیں۔ملزمہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتی تھی۔ مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کو ہر صورت روکا جائے گا۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر یزمان پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(380)
مورخہ 12/07/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ عباس نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ملزم پابند سلاسل۔ معاشرے کے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عباس نگر پولیس نے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد معراج عرف معراجہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 01کلو 500 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے اور بہاولپور کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image