ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(381)
مورخہ 13/07/2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ عباس نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ملزم پابند سلاسل۔ معاشرے کے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عباس نگر کی چوکی لال سوہانرہ پولیس نے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر بدنام زمانہ منشیات فروش تسنیم نواز شاہ عرف کالے شاہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 01کلو 500گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کریک ڈان جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے اور بہاولپور کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(382)
مورخہ 13.07.2023
بہاولپو( )ڈی پی او سید محمد عباس کی جانب سے بہاولپور کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے کی ہدایات، تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی چور گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی،چوری کے متعدد مقدمات میںملوث ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جلال پور کا رہائشی محمد ساجد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے وارادت میں استعمال ہونے والی 01عدد کار ٹیوٹا کرولا گرینڈی ، 04عدد بکرے و نقد رقم برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے دوسری بڑی کارروائی میں چوری شدہ ہینو اے سی بس بھی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری رکھتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی گرفتار یوں کا تحرک جاری ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(383)
مورخہ13/07/2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلیے اہم اقدام، بہاولپور پولیس اور اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پولیس فورس کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کی نفسیاتی پروفائلنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی لیگل عبدالرئوف اور چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیم و مسٹر علی رضا صدیقی فوکل پرسن /لیکچرار اپلائیڈ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق اپلائیڈ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ پولیس کے افسران و جوانوں کے مرحلہ وائز نفسیاتی ٹیسٹ لے کر رپورٹ مرتب کرے گا۔ معاہدے کی رو سے پولیس کے افسران و جوان ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اپنے اپنے نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔ جس سے پولیس آفیشلز کی مینٹل ہیلتھ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈپریشن و دیگر مسائل کی صورت میں ان کا مناسب علاج معالجہ کرایا جائے گا اور ایسے افسران کی اخلاقی و نفسیاتی مدد کی جائے گی۔ مفاہمتی یادداشت کی رو سے پولیس ڈیپارٹمنٹ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ معاشرے میں پولیس کے اہم کردار کو سمجھ سکیں اور اپنے پروفیشنل تجربات کو مزید وسیع کر سکیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد نے کہا کہ ہم پولیس کے افسران و جوانوں کے ہر طرح کے محکمانہ و ذاتی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پروفیشنل اور دلچسپی کے ساتھ بغیر کسی ذہنی دبائو کے پرفارم کر سکیں۔ دونوں فریقین کی طرف سے دو طرفہ باہمی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image