ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(384)
مورخہ 14.07.2023
بہاولپو( )ڈی پی او سید محمد عباس کی جانب سے بہاولپور کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے کے احکامات، ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر علی گیلانی کی سربراہی میں تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی زبیری گینگ کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی، قتل،ڈکیتی، سرقہ بالجبر اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 03 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ڈی پی او سرکل صدر بہاولپور سید اظہر علی گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور محسن سردار نے قتل، ڈکیتی ، سرقہ بالجبر اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث زبیری گینگ کو ٹریس کرنے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 15سنگین وارداتوں میں ملوث 04ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن میں سے 02ملزمان تھانہ احمد پور اور عباس نگر کے Aکیٹگری کے اشتہاری ہیں اور 40کے قریب مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 03کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، قیمتی پرندے، ٹریکٹر، کار ، کیری ڈبہ ، موٹر سائیکلیں اور نقد رقم برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہی ہے اور گینگ کے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر علی گیلانی، ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور محمد محسن سردار اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(385)
مورخہ 14/07/2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون۔گزشتہ روز مختلف مقدمات میں 07ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عباس نگر اور تھانہ سول لائینز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کامران اور سلیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02کلو 740گرام چرس برآمد کر لی۔جبکہ تھانہ کوتوالی، تھانہ سول لائینز اور تھانہ قائم پور پولیس نے 03 ملزمان ہارون ، شاہ نواز اور طاہر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور اور 01عدد رائفل 44بور برآمدکر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح تھانہ مسافرخانہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان غلام مجتبی اور عمران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10عدد سولر پلیٹیں برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(386)
14-07-2023
بہاول پور( )جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ، ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیںکی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image