PRESS RELEASE DATE 22.07.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(401)

مورخہ 22.07.2023

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابی ۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جابر عرف شیرا کو گرفتار کرلیا، لاکھوں روپے مالیتی ہیروئین برآمد، بہاولپور سے منشیات فروشوں کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد محسن سردار کی سربراہی میں سپیشل انفارمیشن پر تعلیمی اداروں سمیت بہاولپور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش جابر عرف شیرا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 05کلو 400گرام ہیروئن برآمد کرلی۔  گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشہ ایک زہر ہے نوجوان نسل کی تباہی کو ہر صورت اس لعنت سے بچانا پولیس کا اولین فرض ہے۔ منشیات فروشی کے سبب نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جا رہا ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

  

  

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(402)

مورخہ 22.07.2023

بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، منشیات و شراب برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 07 ملزمان زبیر، راشد نواز، طارق، سلمان عرف سانول، ارشد، رفیق احمد اور شہباز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06 عدد پسٹل 30بور اور 01عدد کاربین 12بور برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سول لائینز، تھانہ بغدادالجدید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کرتے ہوئے 03 ملزمان احسن ارشد اور نومی مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 کلو 620گرام چرس اور عمران شفیع سے 1500گرام ہیروئن برآمد کرلی ، جبکہ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 01 ملزم شاہد اقبال کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 50لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے،معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

    

 

  

 
image