PRESS RELEASE DATE 23.07.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(403)

23-07-2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ ساتھ مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ، چھتوں پر بھی پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(404)

23-07-2023

وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس کا ایک اور اہم اقدام، ڈی پی او سید محمد عباس کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کی زندگی کی طرف بحالی کیلئے پیش رفت۔ عادی منشیات بحالی اسکواڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے ساتھ ساتھ یہ پہلو بھی اہم ہے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔ ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس کی طرف سے ایک اور اہم اقدام اٹھایا گیا۔  ڈی پی او سید محمد عباس نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ کا افتتاح کر دیا۔ اسکواڈ کا انچارج ایک سب انسپکٹر جبکہ چار کانسٹیبلز ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسکواڈ نشے کے عادی افراد کو بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں سے اٹھائے (pick) گا۔ جنکو پولیس لائنز میں قائم عادی منشیات بحالی ہسپتال لایا جائے گا۔ جہاں پر ان افراد کو فری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات میسر ہونگی۔ نشے کے عادی افراد خصوصی طور پر علاج معالجہ کیا جائے گا اور انکی زندگی کی طرف بحالی کو ممکن بنایا جائے گا۔ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے بعد انہیں متعقلہ فیملیز کے حوالے کیا جائے گا۔ اس دوران پولیس کو دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ جس کے بعد بھی انکا مکمل فالو اپ لیا جائے گا۔ تاکہ وہ دوبارہ اس لت میں نہ پڑ سکیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق بہاولپور پولیس کی طرف سے منشیات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے جس میں کسی خاص ادارے یا فرد کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا بلکہ بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے جس کو انشا اللہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید تنویر شاہ بھی موجود تھے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 
image