ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(405)
24-07-2023
بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس نے ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ نے افتتاح کے بعد کام شروع کردیا ہے ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس کی طرف سے ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے افتتاح کے بعد کام شروع کر دیا۔ اسکواڈ انچارج سب انسپکٹرمحمد ایوب نے اپنی ٹیم کنسٹیبلان محمد محبوب ، اسد اللہ ، اظہر سعید ، محمد ندیم اور ڈرائیور کسنٹیبل محمد مبین کے ہمراہ نشے کے عادی افراد کو بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں سے اُٹھا کر کے پولیس لائنز میں قائم عادی منشیات بحالی ہسپتال لایا جارہا ہے ۔ ہسپتال میں ان افراد کو فری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔محکمہ پولیس نے دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے تعاون نشے کے عادی افرادکا خصوصی طور پر علاج معالجہ شروع کردیا ہے اور انکی زندگی کی طرف بحالی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے بعد انہیں ان کی فیملیز کے حوالے کیا جائے گا۔ علاج معالجہ کے بعد ان کا مکمل فالو اپ لیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ اس لت میں نہ پڑ سکیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے جس کو انشا اللہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(406)
مورخہ 24.07.2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات , شراب و ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی، تھانہ کینٹ، تھانہ مسافر خانہ، تھانہ اوچشریف اور تھانہ ڈیراور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے 07ملزمان عاطف عرف عاطی، ذیشان رفیق، ابراہیم، عمران، سلیم، سلیم شہزاد اور عباس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 09کلو 190 گرام چرس جبکہ تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے 01ملزم عقیل شیخ کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ۔اسی طرح اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ بغداد الجدید پولیس 02ملزمان حسن اور تنویر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے،معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image