PRESS RELEASE DATE 25.07.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(407)
25-07-2023
بہاول پور(  )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر رضا گیلانی کی سربراہی میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی، مدعی مقدمہ کا طالبعلم بیٹا دیگر ملزمان کے ہمراہ گرفتار۔ قبضہ سے 21لاکھ روپے نقد رقم و چوری شدہ 4 تولہ طلائی زیور برآمد۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چند دن قبل تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو اطلاع ملی کہ گھر سے 21 لاکھ روپے اور 4 تولہ طلائی زیورات چوری ہو گئے ہیں۔  پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 408/23 درج کیا اور تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان عدنان، اویس، حفیظ، زوہیب اور عامر کو گرفتار کیا۔جن سے سو فیصد ریکوری کرتے ہوئے 21 لاکھ کی خطیر رقم اور 4 تولہ طلائی زیورات برآمد کر لیے۔ دوران تفتیش دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ کے سگے بیٹے محمد عدنان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر کی چھت پھاڑ کر یہ وارادت کی تھی ،تمام ملزمان میٹرک اور فرسٹ ایئر کے طالبعلم ہیں اور اس رقم کے ساتھ دبئی جانے والے تھے جن کو کراچی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ریکور شدہ رقم  و زیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں تاکہ کسی منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں اور ایسی سنگین وارداتوں میں ملوث نہ  ہوں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو شاباش دی۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(408)
25.07.2023
بہاول پور (  )چھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 57 مجالس عزا منعقد اور 31 جلوس برآمد ہوے ، ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 1600 سے زائد آفیسران و اہلکاران نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ 
تفصیل کے مطابق چھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 57 مجالس اور 31 جلوس منعقد ہوے۔ اس ضمن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ جلوس ومجالس کی سیکیورٹی پر 1600 سے زائد پولیس اہلکار و وولنٹیرز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ شرکابکی سیکیورٹی کیلئے شرکت کرنے والوں کو تین سطحی چیکنگ کے عمل سے گزارا جا رہا ہے ۔گردو نواح میں ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ گشت پر مامور جبکہ سول پارچات میں سیکورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔  جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والے شرکا کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور جلوس کے راستے میں شامل دیگر راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا۔ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس بھی موجود رہی۔ مجلس کے چاروں اطراف ڈیوٹی لگائی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایا گیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جلوس شروع ہونے سے پہلے روٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس کے جوان مسلح مامور کئے گئے۔  پولیس کے ساتھ دیگر معاون ادارے اپنے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی اور ڈیوٹی پر موجود ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ تمام افسران پروگرام کے پرامن اختتام تک فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ خلاف قانون جانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

image