ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(409)
26.07.2023
بہاولپور ( ) ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات پر سات محرم الحرام کو ضلع بھر میں منعقد 61 مجالس عزا اور برآمدہ 26جلوس ہائے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 1800سے زائد افسران و جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈیوٹی پر موجود افسران و جوان شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، ڈی پی او
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات پر محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ سات محرم الحرام کو ضلع بھر میں 61 مجالس اور 26 جلوس برآمد ہوئے۔ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی پر 1800 سے زائد پولیس اہلکار و وولنٹیرز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ شرکا کی سیکیورٹی کیلئے شرکت کرنے والوں کو تین سطحی چیکنگ کے عمل سے گزارا جا رہا ہے ۔گردو نواح میں ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ گشت پر مامور جبکہ سول پارچات میں سیکورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والے شرکا کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور جلوس کے راستے میں شامل دیگر راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا۔ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس بھی موجود رہی۔ مجلس کے چاروں اطراف ڈیوٹی لگائی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایا گیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جلوس شروع ہونے سے پہلے روٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس کے جوان مسلح مامور کئے گئے۔ پولیس کے ساتھ دیگر معاون ادارے اپنے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی اور ڈیوٹی پر موجود ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(410)
مورخہ 26.07.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے 7 محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں منعقد مجالس اور جلوسوں کا وزٹ کیا ،محرم الحرام کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،ڈیوٹی میں سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے مختلف جلوسوں و منعقد مجالس کا وزٹ کیا۔ اس دوران ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی بذریعہ لیڈی پولیس اہلکاران لی جائے ۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ جلوس کے راستوں کے ساتھ بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز مامور کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ ڈیوٹی میں سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image