ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(411)
27-07-2023
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے بہاولپور پولیس کا رینجرز کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس نے شہر بھر میں موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی صورتحال و امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹی گیشن سلمان لیاقت نے کی۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل، سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، رینجرز ، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا۔۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کہا کہ شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہیکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں ڈی سی چوک، ون یونٹ چوک، بغداد چیک پوسٹ، صدر پلی، کالی پلی سے قائد چیک پوسٹ، لائبریری چوک سے سرکلر روڈ، ختم نبوت چوک،دبئی چوک سے پرانی چونگی سے گلبرگ روڈ سے راجہ پمپ سے سرائیکی چوک ، سمیع اللہ چوک، سٹی ہوٹل چوک ، بندرہ پلی، میکڈونلڈ چوک، واپس لاری اڈا سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا.
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(412)
27.07.2023
بہاول پور() آٹھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 70 مجالس عزا منعقد اور 33 جلوس برآمد ہوے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 4400 سے زائد آفیسران و اہلکاران و دیگر فورسز نے ڈیوٹی سرانجام دی۔
تفصیل کے آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے احکامات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ آٹھ محرم الحرام کو ضلع بھر میں 70 مجالس اور 33 جلوس منعقد ہوے۔ اس ضمن میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی پر 4400 سے زائد پولیس اہلکار، رینجرز ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور وولنٹیرز نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والے شرکا کی مکمل تلاشی لی گئی اور جلوس کے راستے میں شامل دیگر راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا گیا۔ خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس بھی موجود رہی۔ مجلس کے چاروں اطراف سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جلوس شروع ہونے سے پہلے روٹ کی سیکیورٹی چیک کی۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس کے جوان مسلح مامور کئے گئے۔ پولیس کے ساتھ دیگر معاون ادارے اپنے اپنے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی اور ڈیوٹی پر موجود ملازمان کو ڈیوٹی کی
حساسیت کے بارے میں بریف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image