PRESS RELEASE DATE 30.07.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(413)

30-07-2023

ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں تمام جلوس و مجالس پر امن طور پر اختتام پذیر، بہترین سیکیورٹی انتظامات پر میڈیا، سول سوسائٹی ، منتظمین اور شرکا کا خراج تحسین ،ڈی پی او کی تمام پولیس فورس کو شاباش

بہاول پور()  تفصیلات کے مطابق، محرم الحرام کے دوران  ڈی پی او سید محمد عباس یوم عاشور پر آغاز سے اختتام تک مسلسل جلوسوں کی سکیورٹی کو مانیٹر کرتے رہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ جات، سول پارچات اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ نگرانی بھی کی۔ جلوس کے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سنائپرز کو بھی اونچی عمارتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔ ریزور نفری بھی پولیس لائینز میں موجود رہی۔ پولیس افسران کی ویلفیئر کے حوالے سے ضلع کی تمام نفری کو ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔  میڈیا، علما کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے کر قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کیے اور بہترین تعاون کیا۔  پولیس افسران اور جوانوں نے تندہی اور ایمانداری سے عاشورہ محرم الحرام میں اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوان شاباش کے مستحق ہیں۔ ممبران ضلعی امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ د ے کر قیام امن کے لیے قلیدی کردار ادا کیا۔ 

ترجمان  بہاولپورپولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(414)

30-07-2023

ڈی پی او سید محمد عباس کی ٹاسکنگ۔ تھانہ عباس نگر پولیس کی نقب زنی/چوری کرنے والے(جانی) گینگ  کے خلاف کامیاب کاروائی، 02 ساتھی ملزمان سمیت گینگ کا سرغنہ گرفتار،04 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے مالیتی ہرن اور 07 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال متفرق سامان  برآمد، نقدی و مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے، جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے،ان کو انجام تک پہنچانے کے بعد مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ بہاولپور پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس۔

بہاولپور ()تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی پولیسنگ اور ٹاسکنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،تھانہ عباس نگر پولیس نے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی و چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نقب زن گینگ کا سرغنہ رمضان عرف جانی 02 ساتھیوں شہزاد اقبال عرف سیوڑا اور نصیب عرف نصیبا گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے سرقہ کیا گیا لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ و نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 04 لاکھ روپے سے زائد نقدی ، 04 لاکھ روپے سے زائد مالیتی قیمتی چوری شدہ ہرن اور 07 لاکھ روپے مالیتی سے زائد متفرق سامان برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ مال مسروقہ و نقدی کو قانونی طریقے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او بہاول پور نے تھانہ عباس نگر پولیس کی اچھی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا اور شاباش دی۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نقب زنی/چوری کے ذریعے شہریوں کو مال و نقدی سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر اور مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے گا تاکہ شہریوں کا پولیس پر مزید اعتماد بحال ہوسکے۔

 ترجمان بہاو لپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(415)

30-07-2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر محرم الحرام کی انتھک ڈیوٹی پرفارم کرنے کے بعد مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت محرم الحرام کی انتھک ڈیوٹی پرفارم کرنے کے بعد اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ، چھتوں پر بھی پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

 

 

 

image