PRESS RELEASE DATE 31.07.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(416)

مورخہ 31.07.2023

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل نقد رقم و اسلحہ ناجائز برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ٹریس کرتے ہوئے 01عدد موٹر سائیکل اور 80ہزار روپے سے زائد کی نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز رائفل و پسٹل برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور گینگ کے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(417)

مورخہ 31.07.2023

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی موثر حکمت عملی کے تحت بہاولپور پولیس کا کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ و تھانہ ڈیراور پولیس نے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی سولر پلیٹس و اسلحہ ناجائز برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر احمد پور شرقیہ نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ تقریبا 18لاکھ روپے مالیتی 24عدد سولر پلیٹس برآمد کرلیں ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔جبکہ تھانہ ڈیراور پولیس نے اسلحہ ناجائز کے مرتکب احمد بخش کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 01 عدد کلاشنکوف 44بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(418) 

31-07-2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا ماہ اگست کے آغاز میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور قانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جائے گی ، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ وہی آفیسر تھانے میں تعینات رہنے کا اہل ہوگا جس کی کارکردگی نمایاں ہوگی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(419) 

31-07-2023

ڈسٹرکٹ بار کے وکلا حضرات اورقائدین اتحاد تنظیمات اہلسنت بہاولپور ڈویژن کے وفود نے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس سے ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں بہترین سیکورٹی و اعلی انتظامات اور بہاول پور میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا

 

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ بار کے وکلا حضرات اورقائدین اتحاد تنظیمات اہلسنت بہاولپور ڈویژن کے وفود نے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس سے ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں بہترین سیکورٹی و اعلی انتظامات اور بہاول پور میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا، وکلا حضرات اور علما کرام کے وفد نے بہاولپور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مذہبی قیادت کو اعتماد میں لیکر چلنا، فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے اور فروغ اتحاد امت کے حوالے سے بھرپور سرپرستی کرنے پر مبارکباد پیش کی،گلدستے پیش کئیے اور دعاں سے نوازا ، ڈی پی او سید محمد عباس نے وکلا برادری و علما کرام کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

 

image