ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(420)
01.08.23
بہاول پور( )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ ماہ جولائی 2023میں کل 27197ایمرجنسی کالز میں سے 19314فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر ریسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہوگی،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7انچارج محمد اقبال کی نگرانی میں ایکٹیو ہے۔ ماہ جولائی 2023میں پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 27197کالز موصول ہوئیں، جن میں 5490کالز پر فوری امداد جبکہ 2258کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 19314جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 135کالز موصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(421)
01-08-2023
بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس نے ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ ( Drug Addict rehabilitation squad) میں منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس کی طرف سے ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کا کام شروع کردیا۔ اسکواڈ انچارج سب انسپکٹر محمد ایوب نے اپنی ٹیم کنسٹیبلان محمد محبوب ، اسد اللہ ، اظہر سعید ، محمد ندیم اور ڈرائیور کسنٹیبل محمد مبین کے ہمراہ نشے کے عادی افراد کو بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں سے (pick) کر کے پولیس لائنز میں قائم عادی منشیات بحالی ہسپتال لایا جارہا ہے ۔ ہسپتال میں ان افراد کو فری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ محکمہ پولیس نے دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے تعاون سے نشے کے عادی افراد کا خصوصی طور پر علاج معالجہ شروع کر دیا ہے اور انکی زندگی کی طرف بحالی کو ممکن بنانے کے لئے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جسمانی ورزش کا عمل بھی جاری ہے۔ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے بعد انہیں ان کی فیملیز کے حوالے کیا جائے گا۔ علاج معالجہ کے بعد ان کا مکمل فالو اپ لیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ اس لت میں نہ پڑ سکیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے جس کو انشا اللہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image