PRESS RELEASE DATE 04.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(424)
04.08.2023
 4 اگست// یوم شہدا پولیس// بہاولپور پولیس کے شہداء کو سلام، بہاولپور پولیس کے سینئر افسران کی یادگار شہداء پر حاضری، شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام شہدا ء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،شہدا ء نے ہمارے روشن کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دیا، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعیدہم اپنے شہدا پولیس کو یاد کرکے یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ یوم شہدا پولیس ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،ہم کوئی شہادت بھولے نہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس
بہاولپور(         )تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ا حکامات کی روشنی میں پولیس لائنز بہاولپور میں یوم شہدا پولیس منایا گیا۔تقریب کا آغاز یاد گارِ شہدا پر سلامی سے ہوا ،ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہدا پولیس کے ورثا کے ساتھ یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز آڈیٹوریم ہال میں تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولۖ سے ہوا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید ، ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس ، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، سینئر آرمی افسران، آر او سی ٹی ڈی شمس الدین، آر او اسپیشل برانچ، عابد وڑائچ، پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، وکلا برادری، انجمن تاجران اور میڈیا کمیونٹی کی شرکت۔ یوم شہدا ء پولیس کی تقریب کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے ان شہیدوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ان کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانیں دیں گے۔پنجاب پولیس کے 15سو سے زائد شہدا ء ہیں۔ریجن بہاولپور میں 85جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔میں ان مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فرض کی خاطر اس قوم کی خاطر اپنے لخت جگر قربان کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا ء پولیس کو یاد کرکے یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک ایسی فورس کا حصہ ہوں جس کے شہدا کی فہرست بہت طویل ہے اور جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی شاندار خدمات دے کر ہمیشہ کے لئے عوام کے دِلوں میں زندہ ہو گئے ۔ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے شہیدوں کو جنہوں نے شہریوں کے سینوں پر چلائی گئیں گولیاں سینہ تان کر اپنی چھاتی پر کھائیں اور مسکراتے ہوئے اپنی قوم پر قربان ہو گئے۔پولیس عوام کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور ہم یہ فرض پوری دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے محافظ ہیں اور ہمیں یہ فخر ہے کہ اللہ تعالی اور اس ملک نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی اور ہم اپنے ملک ، اپنی پولیس فورس اور اپنی عوام کے اعتماد کا پرچم بلند کئے رکھیںگے کوئی خوف ، لالچ اور کوئی ترغیب ہمارے عزائم کو شکست نہیں دے سکے گی۔آر پی او اور ڈی پی او نے فردا فردا تمام فیملیز سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ شہدا کی فیملیز کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر ، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہدا کے ورثا میں بہاولپور پور پولیس کی جانب سے رقم اور تحائف پیش کئے۔تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت ،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ایس ایچ اوز و جوانوں نے شرکت کی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

 

 

image