PRESS RELEASE DATE 08.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(431)
مورخہ 08.08.2023
بہاولپو( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون ،گزشتہ روز مختلف مقدمات میں14 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ بہاولپور کو منشیات سے پاک کرنے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا انشاء اللہ، ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی، تھانہ بغداد الجدید اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 06ملزمان عبدالعلیم عرف موسی ، عائشہ اشرف، مہتاب کنول، توصیف، صابر ڈوگر اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05کلو 870گرام چرس اور20 گرام آئس برآمد کرلی، جبکہ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے ملزم عمانوئیل ساگر سے 24بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرکے بند حوالات کیا۔اسلحہ ناجائز رکھنے والے افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ صدر احمد پورشرقیہ، تھانہ اوچشریف، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 07ملزمان منیر، فرحان وغیرہ، وسیم عباس، یوسف، عابد اور نوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور،01عدد ریوالور اور 01عدد رپیٹر 12بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنانے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کو منشیات سے پاک کرنے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا انشاء اللہ۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

 **************************************

 
 
image