PRESS RELEASE DATE 09.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(432)

مورخہ 09.08.2023

بہاولپو( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون، گزشتہ روز مختلف مقدمات میں06 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔  ایسے گھنائونے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈان جاری رکھا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغدادالجدید پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان صابر اور توصیف بلال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 20گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ مسافر خانہ، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، تھانہ ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 04ملزمان اکبر ، خلیل الرحمن،رجب اور زاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(433)

مورخہ 09.08.23

بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ صدر یزمان پولیس کی پٹھان گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 06ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ،موبائل فون اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر یزمان پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل یزمان لعل محمد خان اور ایس ایچ او راو شہزاد بابر کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈکیتی کرنے والے پٹھان گینگ کے 06ملزمان اشرف خان ،گل زمان، نصیب خان، علی مرتضی ،علی عقیل اور محمد ندیم کو گرفتار کرلیا، جن سے ڈکیتی کے 8مقدمات ٹریس ہوے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے03لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم، 01 عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ، 13عدد موبائل فونز اور 4پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ پولیس نے مختلف مقدمات میں ریکور شدہ نقد رقم، موٹر سائیکل و دیگر مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

   **********************

 

 

 

 
image