ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(458)
22-08-2023
بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری۔ہسپتال میں زیر علاج منشیات کے عادی افرادکو صحت یاب ہونے پر ان کی فیملیز کے حوالے کیا جارہا ہے۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور پولیس کی طرف سے ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کا کام جاری رکھتے ہوئے اورفری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات فراہم کرکے اب تک متعدد منشیات کے عاد ی افراد کو صحت یاب ہونے پران کے ورثہ کے حوالے کیا جاچکا ہے ، جن کا مکمل فالو اپ لیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ اس لت میں نہ پڑ سکیں۔ اسکواڈ انچارج سب انسپکٹر محمد ایوب کا اپنی ٹیم کے ہمراہ نشے کے عادی افراد کو بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں سے لا کر کے پولیس لائنز میں قائم عادی منشیات بحالی ہسپتال داخل کروانے کا عمل جاری ہے ۔ محکمہ پولیس نے دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے تعاون سے نشے کے عادی افراد کا خصوصی طور پر علاج معالجہ جاری رکھتے ہوئے انکی زندگی کی طرف بحالی کو ممکن بنانے کے لئے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جسمانی ورزش اور ان کی اصلاح کے لئے مختلف کلاسز کا بھی اہتمام کیا۔ صحت مند افراد کو مناسب ہدایات کے ساتھ انکی فیملیز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔صحت یاب ہونے والے افراد نے ڈی پی او بہاولپور کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(457)
مورخہ 22.08.2023
بہاولپو( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 50ہزار روپے کی نقد رقم برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم شفقت کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ 50ہزار روپے کی خطیر رقم برآمد کرلی۔ ملزم سے مزید بھی مقدمات ٹریس ہوئے ۔ پولیس نے ریکور شدہ رقم مالکان کے حوالے کر دی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image