PRESS RELEASE DATE 27.08.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(465)

مورخہ 27.08.2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوںپر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(466)

27-08-2023

بہاولپور( )آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس کی جانب سے بہاولپور پولیس خدمت مرکز سمیت تمام تحصیلوں میں میثاق سینٹر قائم کر دیے، اقلیتی برادری کے تحفظ اور انکے مسائل کے بروقت حل کیلئے اہم اقدامات

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق  اقلیتی برادری کے تحفظ اور موجودہ صورت حال کے ہیش نظر بہاولپور پولیس خدمت مرکز سمیت تمام تحصیلوں حاصلپور، یزمان، احمد پور شرقیہ اور خیر پور ٹامیوالی میں میثاق سینٹرز قائم کر دیے گئے۔  جس میں پولیس کا پڑھا لکھا سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے ۔ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے،میثاق سینٹر بہاولپور میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری اور ہندو برادری کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پنجاب پولیس بہاولپور کی جانب سے قائم میثاق سینٹر 24گھنٹے تمام غیر مسلم کمیونٹیز کے پولیس سے متعلق مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر کو بھی واضح پیغام ہیکہ کسی صورت امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

image