PRESS RELEASE DATE 04.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(479)

04-09-2023

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا سلسلہ جاری، گزشتہ 48گھنٹے میں متعدد ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔ گزشتہ 48گھنٹے میں 25مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 810لیٹر دیسی شراب،40 لیٹر لہن ، 12کلو 880گرام چرس اور 271گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 05منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

  

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(480)

مورخہ 04.09.2023

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری اور نوسر بازی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت چوری شدہ گھی کی پیٹیاں، سائیکل اور نقد رقم برآمد ۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی گھی کی پیٹیاں ، سائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ ریکور شدہ  مال مسروقہ و نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کی جارہی ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

  

ا

image