PRESS RELEASE DATE 06.09.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(483)

06.09.2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے بہاولپور پولیس کا رینجرز کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس نے شہر بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کی۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل، سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، رینجرز ، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن سلمان لیاقت نے کہا کہ شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہیکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں ڈی سی چوک، ون یونٹ چوک، بغداد چیک پوسٹ، صدر پلی، کالی پلی سے قائد چیک پوسٹ، لائبریری چوک سے سرکلر روڈ، ختم نبوت چوک،دبئی چوک سے پرانی چونگی سے گلبرگ روڈ سے راجہ پمپ سے سرائیکی چوک ، سمیع اللہ چوک، سٹی ہوٹل چوک ، بندرہ پلی، میکڈونلڈ چوک، واپس لاری اڈا سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا۔سٹی کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں بھی متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(484)

06.09.2023

بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ اگست 2023میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 134 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ اگست 2023میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 134موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے E۔گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا  علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

image