PRESS RELEASE DATE 12.10.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(545)

مورخہ 12.10.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ عباس نگر اور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب  پولیس کی کامیاب کارروائی، ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد ۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا ،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ عباس نگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر بدنام زمانہ منشیات ارشد ، اقبال عرف گینڈی اور عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03کلو 120گرام چرس اور 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو بند حوالات کیا۔جبکہ تھانہ عباس نگر پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01 عدد رائفل 44بور برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھنائونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید مثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے اور بہاولپور سے منشیات جیسی زہر کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(546)

مورخہ 12.10.23

 بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، ملزمان گرفتار ،07ملین کی چوری شدہ کار برآمد۔ معاشرے کے ایسے منفی عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر انتھک محنت کے بعد متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 07ملین کی کار Honda civicبرآمد کرلی گئی۔ ریکور شدہ کار اصل مالک کے حوالے کی جارہی ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ و ٹیم کو شاباش دی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

   

 
image