ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(578)
مورخہ 31.10.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ صدرحاصل پور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی بین الاضلاعی نوسرباز گینگ کے 04کارندے گرفتار، 100فیصد ریکوری 24لاکھ روپے برآمد، ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاولپور پولیس کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور نے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کے بعد بین الاضلاعی نوسرباز گینگ کے 04ملزمان محمد علی ، روف خان، محمد تنزیل اور زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دھوکہ دہی سے لوٹی گئی رقم مبلغ 24 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔واضح رہے کہ بین الاضلاعی نوسرباز گینگ کے چاروں ملزمان ضلع اوکاڑہ کے رہائشی ہیں اور چند روز قبل اپنے آپ کو آرمڈ فورس کے افسران ظاہر کرکے اور سرکاری رقبہ دکھا کر فروخت کرنے کی غرض سے مقامی زمیندار سے 24 لاکھ روپے بطور ایڈوانس لیا اور فرار ہوگئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے اور گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ریکور شدہ رقم ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جارہی ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور شہری بھی ایسے نوسربازوں سے محتاط رہیں۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(579)
مورخہ 31.10.2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار ۔ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغداد الجدید، تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ قائم پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 07ملزمان نذر محمد ، عرفان، کامران نذر، شہزاد، یونس اور جاوید عرف جیدی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30بور جبکہ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے احسان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رائفل 7ایم ایم برآمد کرلی۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے 02 ملزمان دلبر راجپوت اور رمضان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے 02ملزمان آصف اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 460گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image