ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(592)
مورخہ 07.11.2023
بہاولپور( )پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات، شراب و اسلحہ ناجائز برآمد،ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ کوتوالی،سول لائنز اور نوشہرہ جدید پولیس نے 08ملزمان زاہد، عامر، فیضان طاہر، شاہد خان، ریحان، شوکت، عابد اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 235لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی پولیس نے 01ملزم دلشاد لطیف عرف سونی کو گرفتار کرکے قبضہ سے01کلو 400گرام چرس اور 56گرام ہیروئن برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ عنائیتی، کینٹ اور سمہ سٹہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 03ملزمان اللہ ڈتہ، اکبر اور مدثر حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور اور 01عدد رپیٹر 12بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب اور منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(593)
مورخہ 07.11.23
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ عباسنگر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی ، 04 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ۔منشیات جیسے ناپاک عناصر کو معاشرے سے پاک کر کے ہی دم لیںگے تا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاولپور پولیس کو کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ عباسنگر نے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت کے بعد منشیات فروخت کرنے والے 04ملزمان عابد عرف سانول ،رانا عمر ،آصف اور عنصر علی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5کلو 800گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے منشیات فروشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔منشیات جیسے ناپاک عناصر کو معاشرے سے پاک کر کے ہی دم لیںگے تا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ عباسنگر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
****************
image