ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(621)
مورخہ 22.11.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں06ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے 01ملزم ریاض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 52لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ اوچشریف، تھانہ خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے 03ملزمان شاہد علی، اختر اور وقاص احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 20گرام چرس اور 01کلو 600گرام افیون برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سول لائینز اور تھانہ اوچشریف پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 02ملزمان نوید مجید اور محمد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد ریوالور 32بور اور 01عدد رپیٹر 12بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(622)
مورخہ 22.11.23
بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں 18سال سے کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ۔ متعدد کم عمر لڑکے گرفتار ، چالان اور جرمانے بھی کئے جاچکے۔ "اپنے بچوں کو مجرم بننے سے بچائیں" قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں 18سال سے کم عمر موٹر سائیکل و گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ بہاولپور پولیس نے جاری مہم میں اب تک 37کم عمر نوجوانوں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ 337 نوجوانوں کے چالان اور 1,13,100روپے جرمانے کئے جاچکے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس متعلق تمام شہریوں کو اطلاع دی جاچکی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے اور گاڑی چلانے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور فوری ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچیں اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال نہ کرنے دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرکے ہم بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image