PRESS RELEASE DATE 23.11.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(623)

مورخہ 23.11.2023

 بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ، تھانہ اوچشریف، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے 05ملزمان عباس شاہد، رشید احمد، ربنواز، نعمان حیدر اور عبدالطیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 290لیٹر شراب اور 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کینٹ اور تھانہ نوشہرہ جدید (چوکی ہتھیجی) پولیس نے 03ملزمان عابد، عبیر سلیم اور طاہر کھوکھر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 700گرام چرس اور 18گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سول لائینز ،تھانہ نوشہرہ جدید، تھانہ سٹی یزمان، تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ قائم پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 07ملزمان اسد، نوید، حبیب احمد، غلام حیدر، اکمل، آصف اور عمران عرف مانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد کلاشنکوف، 01عدد کاربین 12بور، 02عدد رپیٹر 12بور اور 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(624)

23.11.2023

بہاولپور( )آئی جی پنجاب کی ہدایات روشنی کی میں اور ڈی پی او سید محمد عباس کی زیر قیادت بہاولپور پولیس کی جانب سے قائم میثاق سینٹر مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتی برادری کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے سرگرم، ہندو برادری کے ساتھ میثاق سینٹر کی ٹیم کی بیٹھک، مسائل دریافت کیے اور میثاق سینٹر کی افادیت بارے بریف کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق اقلیتی برادری کے تحفظ اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر بہاولپور پولیس تمام تحصیلوں میں قائم میثاق سنٹرز پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے ۔ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے، میثاق سینٹر بہاولپور میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری اور ہندو برادری کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے گزشتہ روز انچارج خدمت مرکز محمد ایوب ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقبول کالونی میں موجود شیو مندر میں ہندو برادری سے ملاقات کی ۔ ہندو برادری کو درپیش مسائل کو سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پنجاب پولیس بہاولپور کی جانب سے قائم میثاق سینٹر 24گھنٹے تمام غیر مسلم کمیونٹیز کے پولیس سے متعلق مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور میثاق سینٹرز میں تحفظ مرکز اور خدمت مرکز میں دی جانے والی تمام سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر 14سہولیات شامل ہیں۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے خدمات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ہندو برادری نے آئی جی پنجاب، ڈی پی او بہاولپور کی اس کاوش کو سراہا اور اس عزت افزائی پر بہاولپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(625)

23.11.2022

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ صدر حاصل پور کی کامیاب کارروائی ، چند یوم قبل اغوا ہونے والی 15سالہ لڑکی بازیاب، خاتون سمیت دیگر ملزمان گرفتار، قوم کی بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حاصل پور نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کرجدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار اپناتے ہوئے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے خاتون مریم بی بی اور دیگر ملزمان علی رضا ، ریاض اور ندیم کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ اقرا مشتاق نامی لڑکی جو چند روز قبل سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس نہ پہنچی ۔ جس پر تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے مقدمہ نمبر 774/23بجرم 365Bت پ درج رجسٹر کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی تھی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا،قوم کی بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ صدر حاصل پور پولیس کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

 

 

image