ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(645)
03.12.2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(646)
03.12.2023
بہاولپور( )تھانہ خیرپور ٹامیوالی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو ئوںپر قتل، راہزنی و ڈکیتی بمعہ قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کے پاس ایک ملزم اشرف عرف اشری پٹواری ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل ریکور کی جانی تھی۔پولیس ٹیم ملزم کو لیکرخیرپورٹامیوالی کے علاقہ میں موٹرسائیکل برآمدگی کے لیے گئی اور ملزم کی نشاندھی پرموٹرسائیکل برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ اسی دوران نذرباغ کے قریب پولیس پر04کس نقاب پوش نامعلوم ملزمان نے جوکہ دو موٹرسائیکلوں پر تھے ، اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔ فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا توحملہ آور سمیت گرفتارملزم بھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکاتھا۔ حملہ آور ملزم کی شناخت ای پولیس پوسٹ سے مشتاق داد پوترا کے نام سے ہوئی جو کہ تھانہ عنائیتی کا اشتہاری ملزم تھا جبکہ بقیہ تین نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ہنڈا 125اور ایک رائفل پھینک کرفرار ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیااورفرار 03کس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہلاک ڈاکو اشرف عرف اشری پٹواری پر 59 سنگین مقدمات درج ہیں جبکہ حملہ آور ہلاک ڈاکو مشتاق داد پوترا 50 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اپنی موت آپ مر گئے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کوبہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور
**********************
image